تمپ میں مسلح افراد نے  نادرا آفس کونذر آتش کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میں نامعلوم مسلح افراد نے نادرا آفس پر حملہ کرکے فائرنگ کی۔

مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد تمام سرکاری ریکارڈ کو جلا دیا۔

پولیس کے ایک اہلکار نے نادرا آفس جلانے اور سرکاری ریکارڈ کو نقصان پہنچانے کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے دشت کھڈان میں بھی نامعلوم افراد نادرا آفس کا سارا ریکارڈ نزر آتش کرچکے تھے۔

اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔ البتہ ماضی میں نادرا آفسز کو نقصان پہنچاننے کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article