بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں خضدار میں قیمتی معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان نے کہا کہ آج صبح 11:00 بجے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے خضدار کے علاقے وڈھ ڈھکلو میں قیمتی پتھر و معدنیات لے جانے والی دو گاڑیوں پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں گاڑیوں اور ان میں لدے سامان کو نقصان پہنچایا گیا۔
تاہم ڈرائیوروں کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔