دکی و پشین میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ، 5 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی اور پشین میں دو مختلف واقعات میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

ضلع پشین کلی تورہ شاہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

مقتول کی شناخت ڈاکٹر محمد صدیق خیرخواہ کے نام سے ہوگئی ہے ۔

فائرنگ کے نتیجے میں مقتول کے دو بیٹے محمد ہمایوں خان اور نصیر احمد خان شدید زخمی ہوگئے ۔

دوسری جانب جمعہ کو دکی کے علاقے جھالار میں مسلح افراد کے حملے میںایک خاتون ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوںمیں خان ولی ، عبدالنجیب اور عبداللہ شامل ہیں۔

لیویز نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی منتقل کردیا ۔

مزید کاروائی جاری ہے ۔

Share This Article