مند میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں مند میں پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 18 جون کی رات 9:00 بجے کیچ کے علاقے مند گوک میں قائم قابض پاکستانی فورسز کی چوکی کو راکٹ لانچر اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے انتہائی قریب سے دشمن فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، جس کے باعث چوکی میں موجود فوجی اہلکاروں کی آہ و زاری کی آوازیں سنی گئیں۔ حملے میں دشمن فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Share This Article