آواران: نعیم اور حوری بلوچ کے قتل کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے آواران میں گذشتہ شب پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان اور خاتون کے قتل کے خلاف آج شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی ۔

ہڑتال کی کال بلوچ وومن فورم کی کی جانب سے دی گئی ۔

بدھ کے روز آواران میں حوری بلوچ اور نعیم بلوچ کے قتل کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

شہر کے تمام بازار، دکانیں اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے، جبکہ مختلف علاقوں میں شدید احتجاجی مظاہرے بھی دیکھنے میں آئے۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قاتلوں کی فوری گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کے مطالبات درج تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ قتل جبر اور ناانصافی کی واضح مثال ہے، اور وہ اس ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے۔

شہر میں عوامی غم و غصے کے باعث سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری مختلف مقامات پر تعینات رہی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔

بلوچ وومن فورم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حوری بلوچ اور نعیم بلوچ کے قتل پر ریاستی خاموشی قابل مذمت ہے، اور اگر جلد از جلد انصاف فراہم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

Share This Article