بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، مرکزی لیبر سیکریٹری موسیٰ بلوچ، بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل صمند بلوچ، خواتین سیکرٹری شکیلہ نوید دہوار، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین چیئرمین واحد بلوچ، شمائلہ اسماعیل، جمال لانگو، منورہ بلوچ سمیت دیگر سینئر اراکین نے کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس پی آر کا بی وائی سی رہنماؤں کو بغیر ثبوت کے غدار قرار دینا بیان ایک مذاق ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پاکستان میں جب بھی کوئی سچ بولنے اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کی جرات کرتا ہے تو اسے غدار قرار دیا جاتا ہے۔
ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم درست کہتے تھے جب ہم نے بلوچستان ہائی کورٹ کے بنچ 1 کے ججوں سے کہا کہ وہ اپنی سی وی تیار کر رہے ہیں اور دونوں ججوں نے مہرنگ بلوچ، بیبو بلوچ، گلزادی، شاہ جی، بیبرگ، ماما غفار اور دیگر BYC رہنماؤں کے خلاف کیس کا فیصلہ کرنے کا ذہن بنا لیا اور ہم اس ڈرامے کا حصہ نہیں بنیں گے۔
اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے واضح کیا کہ سردار اختر مینگل اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے مظلوم اقوام کے لیے آواز اٹھائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس غداروں کے کھیل کے عادی ہیں، سیاسی کارکنوں کو دہشت گرد قرار دینے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔عید کے بعد سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے بی این پی گرینڈ اپوزیشن الائنس پارٹیوں کے ساتھ مل کر ملک کے تمام حصوں میں احتجاج کیا جائے گا۔
بی این پی نے سردار اختر جان کی قیادت میں بلوچستان کے بیٹوں اور بیٹیوں کی رہائی کے لیے دھرنا دیا اور بلوچستان بھر میں جلسے اور ریلیاں نکالیں پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ کے نام سے دائر پٹیشن میں باوجود اس کے کہ ہم ہائی کورٹ کے بنچ 1 کو کہتے رہے کہ ہمارا کیس دوسرے بنچ کو منتقل کیا جائے، لیکن انہوں نے کیس اپنے پاس رکھا کیونکہ انہوں نے پہلے ہی ریاست/حکومت کو یقین دلایا تھا کہ وہ بی وائی سی رہنماؤں کے خلاف فیصلے کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہائی کورٹ کے بنچ 1 کے فیصلے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، جس نے ہائی کورٹ کے اختیارات ڈی سی کو دیے ہیں۔ایسے ججوں نے اداروں کو تباہ کر دیا ہے جو دوسروں کے کہنے پر فیصلے دیتے ہیں۔پارٹی کارکنوں کو ڈرانے کے لیے ان پر غیر قانونی مقدمات بنائے جا رہے ہیں بلوچستان کا مسئلہ ایک سیاسی مسئلہ ہے۔