نوشہرو فیروز میں کینالز منصوبے کیخلاف احتجاج، حالات کشیدہ، وزیر داخلہ سندھ کا گھر نذر آتش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے نوشہرو فیروز میں متنازع کینالز کیخلاف مورو دادو بائی پاس دھرنے کے دوران پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے۔

دو طرفہ فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت چار کارکنان زخمی ہوگئے۔

مشتعل افراد نے وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کا گھر نذر آتش کردیا۔

اس حوالے سے ضیا الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کروا رہا ہوں، پرامن احتجاج کی آڑ میں کسی کو بھی بدامنی پھیلانے نہیں دیں گے۔

نوشہرو فیروز میں متنازع کینالز کے خلاف مورو دادو بائی پاس پر احتجاجی دھرنا پرتشدد صورت اختیار کرگیا۔

دھرنے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں فریقین کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار سمیت چار مظاہرین زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کے گھر کو آگ لگا دی، جس سے گھر کو شدید نقصان پہنچا۔

واقعے کے بعد علاقے کی فضا کشیدہ ہوگئی، جبکہ حفاظتی اقدامات کے تحت تمام دکانیں اور مارکیٹیں بند کرا دی گئیں۔

Share This Article