ضلع پشین : گلستان میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ،جھڑپیں جاری، متعدد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے گلستان میں فرنٹیئر کور (ایف سی)پر حملہ ہوا ہے اور دوونوں جانب جھڑپیں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف سی کے مرکزی کیمپ کے داخلی دروازے پر ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔

دھماکے کے بعد مبینہ طور پر مسلح افراد کا ایک گروپ کمپاؤنڈ میں داخل ہوا، جس سے شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

دھماکے میں متعدد افراد کے ہلاک وزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ریاض خان کے مطابق دھماکے میں 4 افرادہلاک ہوئے ہیں جب کہ 20 افراد زخمی ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے سے جبار مارکیٹ کی متعدد دکانیں گرگئیں اوردھماکے کے باعث کئی دکانوں میں آگ بھی لگ گئی۔

تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے کے پیچھے اس کے جنگجوؤں کا ہاتھ ہے۔

Share This Article