دنیا کو دہشت گردی کے خلاف برداشت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے، بھارتی وزیر خارجہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

انڈیا کے وزیر خارجہ جے ایس شنکر نے کہا ہے کہ دنیا کو دہشت گردی کے خلاف برداشت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔

ایکس پر اپنے پیغام میں جے ایس شنکر نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس پر ’آپریشن سندور‘ کے الفاظ درج ہیں۔

اس تصویر کو ان خواتین کے حوالے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو پہلگام حملے میں اپنے شوہروں کی ہلاکت کے بعد بیوہ ہو گئی ہیں۔

یاد رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں حملے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

انڈین حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نے ’آپریشن سندور‘ کے تحت پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور اس کے زیرِقبضہ کشمیر میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

Share This Article