بلوچستان کے علاقے پشین اور ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات سے پولیس انسپکٹر سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
پشین سے اطلاعات ہیں کہ پشین کے علاقے بٹے زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس انسپکٹر کو ہلاک کردیا۔
ہلاک پولیس اہلکار کی شناخت سب انسپکٹر زین الدین ترین کے نام سے ہو گئی ہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹرکو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس آفیسر کا پوسٹنگ چمن میں تھا چھٹی پر اپنے آبائی علاقے آئے تھے جہاں انہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
واقعہ کے بعدپولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطاقب قاتل گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے تمپ کے علاقے رودبن میں گذشتہ روزموٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے علی ولد موسیٰ نامی شخص کو قتل کر دیا۔
قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔
لیویز نے لاش کو تربت ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔