انڈیا نے پاکستانی رینجرز اہلکارکو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس سلسلے میں انڈیا کے خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آَئی) نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا کی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ایک پاکستانی رینجرز اہلکار کو حراست میں لے لیا ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق، رینجرز اہلکار کو انڈیا کی ریاست راجستھان میں پاک-انڈیا سرحد کے نزدیک سے بی ایس ایف کی راجستھان فرنٹیئر نے حراست میں لیا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ پی ٹی نے دعوی کیا تھا کہ پاکستانی رینجرز نے بی ایس ایف کے ایک اہلکار کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ غلطی سے پنجاب میں سرحد عبور کر کے پاکستانی علاقے میں داخل ہو گیا تھا۔ حراست میں لیے گئے بی ایس ایف اہلکار کی شناخت پرنم کمار ساؤ کے نام سے ہوئی تھی۔