ویٹی کن نے کہا ہے کہ پوپ فرانسس کی روم میں کے ان کے پسندیدہ چرچ میں تدفین کر دی گئی ہے۔ ان کی آخری رسومات سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ادا کی گئیں۔
ویٹی کن نے کہا ہے کہ پوپ فرانسس کی آخری رسومات سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ادا کی گئیں، جس کے بعد روم میں ان کے پسندیدہ چرچ ‘سانتا ماریا ماجورے باسیلیکا‘ میں ان کی تدفین کر دی گئی ہے۔
ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے پوپ فرانسس پیر 21 اپریل کو 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
اطالوری دارالحکومت روم میں سینٹ ماریا ماجورے باسیلیکا میں پوپ فرانسس کی تدفین کی تقریب دن ایک بجے شروع ہوئی جو 30 منٹ تک جاری رہی۔
2013ء سے دنیا کے 1.4 بلین کیتھولک مسیحیوں کی قیادت کرنے والے پوپ کو الوداع کہنے کے لیے تقریباﹰ چار لاکھ افراد سینٹ پیٹرز اسکوائر پر جمع تھے اور روم کی سڑکوں پر قطاروں میں کھڑے تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شریک ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شریک ہیں۔
آخری رسومات میں 50 سے زائد سربراہان مملکت و ریاست موجود تھے، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں، برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر بھی شامل تھے۔
ہجوم کے سامنے آخری رسومات ادا کرنے کے بعد پوپ فرانسس کا لکڑی کا تابوت آہستہ آہستہ روم کے سانتا ماریا ماجورے باسیلیکا لے جایا گیا۔