بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اسیر سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے لاپتہ کزن سلال بلوچ بازیاب ہوگیا ہے۔
کوئٹہ سے جبری لاپتہ کیے گئے نوجوان سلال بلوچ بازیابی کے بعد باحفاظت گھر پہنچ گئے جن کی سوشل میڈیا کے ذریعے فیملی نے تصدیق کی ہے۔
سلال بلوچ دو دن قبل اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کوئٹہ کے علاقے چلتن میں پکنک منا رہا تھا، جب اسے خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے دن دہاڑے، اس کے خاندان کے دیگر افراد کے سامنے زبردستی گاڑی میں ڈال کر اپنے ساتھ لے گئے تھے۔۔
واضع رہے کہ ریاست کی جانب سے بی وائی سی کے قیادت کو بلیک میل کرنے کے لئے ان کے فیملی اور رشتہ داروں کوجبری گمشدگی کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔