بلوچستان کے علاقے پنجگور میں 3 افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔
منگل کی صبح پنجگور سول ہسپتال میں تین لاشیں لائی گئیں جنہیں بعد میں لواحقین نے شناخت کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شناخت ہونے والوں میں وہاب ولد محمد حیات شہداد زئی ساکن جائین، ابراہیم ولد عزیزاللہ اور شہداللہ ولد نصیر شامل ہیں، جن کا تعلق گیشتی جائین سے بتایا جاتا ہے۔
تینوں لاشیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کرنے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔