بلوچ کی فتح و آزادی نوشتۂ دیوار ہے،پنجابی فوج تمام تر طاقت و مظالم کے باوجود نہیں ٹھہر سکتی،ڈاکٹر اللہ نذر

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ قومی رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ قومی جدوجہد پاکستان کے وحشیانہ جبر، ظلم اور بربریت کے باوجود ناقابلِ تسخیر رہی ہے اور رہے گی۔ نسل در نسل دی جانے والی عظیم قربانیوں نے بلوچ قومی تحریک کو ناقابلِ شکست، مستحکم اور مزید طاقتور بنایا ہے۔ ہر شہید کا بہایا گیا خون اس جدوجہد میں ایک نئی روح پھونک رہا ہے، اور آج بلوچ قوم نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ قابض ریاست اپنے تمام تر حربوں کے باوجود شکست سے دوچار ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ فرزندوں کے خون کا ہر قطرہ نئی تاریخ رقم کر رہا ہے، ایک ایسی تاریخ جو بلوچ قوم کی جدوجہد، قربانی اور آزادی کی علامت بنے گی۔ اس جدوجہد میں قربانی دینے والے ہمیشہ تاریخ میں سرخرو رہیں گے، جبکہ وہ عناصر جو دشمن کے آلہ کار بن کر اپنی ہی قوم کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، انہیں بلوچ قوم بھی معاف نہیں کرے گی اور تاریخ بھی انہیں فراموش نہیں کرے گی۔ وہ ہمیشہ غداری، کم شرفی اور رسوائی کی علامت بن کر یاد رکھے جائیں گے، اور تاریخ کی عدالت میں قصور وار ٹھہریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ قوم کی فتح اور آزادی نوشتۂ دیوار ہے۔ قابض پنجابی فوج اپنی تمام تر طاقت، وسائل اور مظالم کے باوجود بلوچ سرزمین پر مزید نہیں ٹھہر سکتی۔ وہ دن قریب ہے جب بلوچ قوم اپنی سرزمین کو دشمن کے ناپاک وجود سے مکمل طور پر پاک کرے گی۔ بلوچ جدوجہد آزادی کی جانب تیزی سے گامزن ہے، اور اس تحریک کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

Share This Article