بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں خاران میں پولیس اہلکار کا اسلحہ ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے آج 21 مارچ کی صبح 12 بجے کے قریب خاران شہر کے ہندو محلّہ میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کو اسلحے سمیت حراست میں لے کر ان سے سرکاری اسلحہ ضبط کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ تاہم پولیس اہلکار کو انسانیت اور بلوچیت کے ناطے بغیر کسی نقصان کے بحفاظت رہا کر دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزاد و خود مختار حیثیت کی بحالی تک انتھک محنت جدوجہد کا عہد کرتی ہے۔