بلوچستان کے علاقے نوشکی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ 3کمسن لڑکے بازیاب ہوگئے ہیں۔
نوشکی اسٹیشن سے جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے 14 سالہ عدنان ولد حیات، 15 سالہ ضیاء الرحمن ولد میر احمد اور 14 سالہ لیاقت ولد عبدالخالق بازیاب ہو گئے ہیں۔
تینوں کمسن لڑکوں کو دیگر درجنوں افراد سمیت حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔