بلوچستان کے علاقے اورناچ میں مسلح افراد نے لیویز تھانے پر حملہ کرکے اسلحات ضبط کرلئے اورتھانے کو آغ لگادی جبکہ خضدار میں مسلح افراد کے حملے میں قبائلی شخص حفیظ مینگل ہلاک ہوگیا۔
ضلع خضدار کے علاقے تحصیل اورناچ میں مسلح افراد نے لیویز تھانے پرحملہ کردیا۔
حملہ آوروں نے تھانے میں موجود تمام اسلحہ ضبط کر لیا اور عملے کو بےبس کر دیا اوربعد میں تھانے کو آگ لگانے کی بھی اطلاعات ہیں ۔
ذرائع کے مطابق، حملے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہےتاہم انتظامیہ کی جانب سے کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا۔
عوام میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب خضدار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی شخص حفیظ مینگل ہلاک ہوگیا۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ خضدار میں گدان ہوٹل کوشک کے مقام پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے حفیظ مینگل ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہاتھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئے۔
دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔