زیلنسکی کو ٹرمپ سے تعلقات بحال کرنے کا راستہ ڈھونڈنا ہوگا، نیٹو

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

گذشتہ روز وائٹ ہاؤس میں امریکی اور یوکرینی صدور کے درمیان ہونے والی تکرار کے بعد نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ ولادیمیر زیلنسکی کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا ’راستہ ڈھونڈنا ہوگا۔‘

نیٹو کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ہونے والی بحث کے بعد وہ زیلنسکی سے دو مرتبہ بات کر چکے ہیں۔

صدر زیلنسکی سے ہونے والی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے درمیان جو بات ہوئی وہ میں بتا نہیں سکتا۔‘

مارک روٹے کا کہنا تھا کہ انھوں نے صدر زیلنسکی کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے جو یوکرین کے لیے کی ہے اس پر انھیں ’عزت دینی چاہیے۔‘

نیٹو کے سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے پہلے دورِ حکومت میں امریکہ نے یوکرین کو جیولن اینٹی ٹینک میزائل سسٹم کی فروخت کی منظوری دی تھی جس کے سبب یوکرین کو روس کے خلاف لڑنے کا موقع ملا۔

’ہمیں ٹرمپ کو کریڈٹ دینا پڑے گا۔‘

Share This Article