بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار نوجوان دین جان سمیت دیگر لاپتہ افراد کی فیملی نے جدگال ڈن (ڈی بلوچ پوائنٹ) پر ایم 8 شاہراہ بلاک کرکے دھرنا دے دیاہے ۔
مظاہرین کے مطابق جب تک دین جان سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنائی نہیں جاتی تب تک ایم 8 شاہراہ جدگال ڈن کے مقام پر بند رہے گا۔
ان کے مطابق دین جان اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ہم نے پہلے بھی احتجاج کی تھی مگر انتظامیہ نے ہمارے ساتھ بازیابی کا وعدہ کرکے احتجاج ختم کرایا تھا مگر اس کے باوجود ان انہیں بازیاب نہیں کرایا گیا۔
مظاہرین نے کہا کہ اب جب تک ہمارے پیارے بازیاب نہیں کئے جاتے شاہراہ بند رہے گی۔