منگچر میں سیندک پروجیکٹ کے سپلائی قافلے پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع قلات کے علا قے منگچرمیںکوئٹہ کراچی مین شاہراہ پرمسلح افرادنے سیندک پروجیکٹ کےچینی کمپنی میٹالرجیکل کنسٹرکشن کارپوریشن (MCC) کے سپلائی قافلے پر حملہ کردیا ۔

اطلاعات ہیں کہ گھات لگائے مسلح افراد کا سیندک پروجیکٹ کے سپلائی قافلےپر حملے کے بعد فورسزاور مسلح افراد کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے۔

لیویز ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ کراچی میں سنگ مرمر لے جانے والے کانوائے پر فائرنگ اور آئی ای ڈی کا دھماکا کیا گیا ہے ۔

علاقائی ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ سیندک پروجیکٹ کے جس سپلائی قافلے پر حملہ کیا گیا ہے وہ 29 گاڑیوں پر مشتمل تھا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ قافلے کی حفاظت پر معمور فورسز کی ایک گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

حملے سے اب تک کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں البتہ حکام نے 8 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔

دوسری جانب مستونگ کے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکرنے کے بھی اطلاعات ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article