بلوچ نسل کشی کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ نسل کشی کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی ( بی وائی سی) نے بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں بی وائی سی کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے ۔

جاری کردی احتجاجی شیڈول کے تحت آج بروزاتوار23 فروری کو گومازی تمپ ، دالبندین اور نوشکی سے احتجاجی مظاہروں کا آغاز کیاجائے گا۔

جبکہ کل بروزپیر 24 فروری کو زہری اور 25 فروری کوکراچی ، شال ،نصیر آباداور پسنی میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

اسی طرح 26 فروری کو قلات میں اور27 فروری کو بلیدہ ، پنجگوراور مستونگ میں جبکہ 28 فروری کو تربت میں مظاہرے کئے جائیں گے۔

اپنے بیان میں بی وائی سی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے بلوچ نسل کشی کے واقعات میں شدت پیدا کر دی ہے۔ آئے روز پاکستان کے خفیہ ایجنسیاں اور ان کے نجی ملیشیاء (ڈیتھ اسکواڈ) بلوچ نوجوانوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنا کر قتل کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بلوچ نسل کشی کی پالیسی میں تیزی اور حالیہ ماورائے عدالت قتل کے واقعات کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

Share This Article