شاہرگ میں کوئلہ کان حادثے میں ایک کانکن ہلاک ،اوستہ محمد سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے شاہرگ میںکوئلہ کان حادثے میں ایک کانکن ہلاک ہوگیاجبکہ اوستہ محمد سے ایک لاش برآمدہوئی ہے۔

ضلع ہرنائی کے تحصیل شاہرگ میں کوئلہ کان میں حادثے کے نتیجے میں ایک کانکن ہلاک ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق کوئلہ کان میں مٹی کا تودا گرنے سے کانکن لعل بادشاہ دب کر ہلاک ہو گیا۔

لاش کو ریسکیو کر کے رورل ہیلتھ سینٹر شاہرگ منتقل کر دیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

ہلاک کانکن خیبرپختونخوا کے علاقے اپر دیر کا رہائشی تھا۔

دوسری جانب اوستہ محمد کے علاقے حبیب کوٹ کے قریب سے ایک نوجوان کی لاش برآمدہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق اوستہ محمد پولیس کو حبیب کوٹ کے قریب سے نامعلوم شخص کی نعش ملی جس کو مئیر میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد میر مظفر خان جمالی کے احکامات پر چیف آفیسر محمد علی ساتکزئی سپروائزر محمد یعقوب ، غلام رسول کے نگرانی اوستہ محمد میں تدفین کردی گئی۔

Share This Article