یوکرین سے محبت ہے لیکن زیلنسکی نے خراب کام کیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر ہے کہ یوکرینی صدر زمینی حقائق کو تسلیم کرلیں ورنہ اقتدار اور ملک دونوں ان کے ہاتھوں سے نکل سکتے ہیں۔

ٹرُتھ سوشل پر اپنی ایک پوسٹ میں انھوں نے صدر زیلنسکی کو ’آمر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یوکرین سے محبت ہے لیکن زیلنسکی نے خراب کام کیا ہے، ان کا ملک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور لاکھوں افراد غیر ضروری طور پر مارے جا چکے ہیں۔‘

اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین میں زیلنسکی کی مقبولیت صرف چار فیصد رہ گئی ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ دوسری جانب ’کامیابی سے مذاکرات کے ذریعے روس کے ساتھ جنگ کو ختم کر رہا ہے۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر یورپ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یوکرین میں جنگ ’ہم سے زیادہ یورپ کے لیے اہم ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپ خطے میں ’امن لانے میں ناکام‘ رہا ہے۔

Share This Article