بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں غیر رجسٹرڈ مائنز کی فوری رجسٹریشن کا حکم دے دیا۔
سرفراز بگٹی نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کو دکی مائنز کے علاقے میں سیکیورٹی کے لیے 200 جوان میرٹ پر بھرتی کرنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت دکی مائنز ایریا میں سیکیورٹی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اعلیٰ سطحی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر مائنز شعیب نوشیروانی، چیف سیکریٹری بلوچستان، پرنسپل سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ دکی مائنز کے علاقے میں امن کی بحالی کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جارہی ہے، مائنز کی رائلٹی کے نرخوں پر نظر ثانی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ مائنز کی رائلٹی سے حاصل ہونے والا منافع مقامی ترقی پر خرچ کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے آئی جی پولیس کو دکی مائنز ایریا میں سیکیورٹی کے لیے میرٹ پر بھرتی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دکی مائنز ایریا میں امن کے لیے ایف سی، پولیس اور لیویز کی مربوط رابطہ کاری ضروری ہے۔