مغوی آسمہ کی جاری ویڈیو مسترد ، بازیابی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

مغوی بلوچ خاتون آسمہ جتک کی سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو فیملی نے مسترد کر کے اغواکاروں کی گرفتاری اورمغوی کی بازیابی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

واض رہے کہ سوشل میڈیا پر مغوی خاتون کی ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ وہ اپنی مرضی سے گئی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر اس پر بحث چل رہی ہے کہ ویڈیو زبردستی بنائی گئی ہے۔

ویڈیو میں خاتون کے چہرے پر خوف کے واضع آثارنظر آرہی ہیں اور دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کوئی اسکرپٹ پڑھ کر بول رہی ہیں ۔

دھرنے پر بیٹھے مغوی کے بھائی عطااللہ جتک نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ میری بہن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر میرے بہن کے اغواء کاروں کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔ اس ویڈیو کو میں اور بلوچ قوم مسترد کرتے ہیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ بیان اغوا کاروں نے زبردستی دلوائی ہے۔ ایسے زبردستی کے بیانات دلوا کر ہمیں بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ تاکہ ہم اپنے پرامن احتجاج سے دستبردار ہو جائیں۔ مزید یہ کہ عوام کی رائے جو کہ ہمارے حمایت میں ہے اس کو بدل دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کے شیئر ہونے کے بعد انتظامیہ اور حکومت کے پاس یہ بہانہ نہیں بچا کہ مجرمان ٹریس نہیں ہو رہے۔ جس اکائونٹ یا کنٹکٹ نمبر سے سب سے پہلے یہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے اس اکاؤنٹ یا کنٹیکٹ نمبر کی مدد سے بآسانی مجرموں پکڑا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کے جاری ہونے کے باوجود بھی اگر حکومت مجرموں کو گرفتار نہیں کرتا اور میری بہن کو بازیاب نہیں کرتا تو میں سمجھتا ہوں کہ انتظامیہ جان بوجھ کر مجرموں کو چھوٹ دے رہی ہے۔

انہوںنے کہا کہ یہاں میں ایک بار پھر دہراتا ہوں جب تک میری بہن کو بازیاب نہیں کیا جاتا اور مجروں کو کڑی سزا نہیں دی جاتی ہمارا دھرنا جاری رہیگا۔ اور ہم اپنی احتجاج میں مزید شدت لائیں گے اور اس احتجاج کو مزید وسعت دیں گے.

Share This Article