آسمہ بلوچ کا اغوا : ایک شخص کی گرفتاری کا دعویٰ،خاتون کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

حکومت بلوچستان نے خضدار سے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں اغواہونے والی بلوچ خاتون آسمہ جتک کی اغوا میں ملوث ایک مشکوک شخص کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر مغوی خاتون کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ وہ اپنی مرضی سے گئی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر اس پر بحث چل رہی ہے کہ ویڈیو زبردستی بنائی گئی ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ خضدار میں مغوی آسمہ کی بازیابی کے لیے پولیس اور لیویز کی کارروائیاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں انجیرہ میں چھاپہ مار کر ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغوی کے بھائی عبدالحفیظ جتک کی مدعیت میں مرکزی ملزم ظہور احمد اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مار رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ اندراج کے بعد خضدار پولیس اور لیویز کی بھاری نفری نے مرکزی ملزم ظہور احمد کے خلاف ان کی رہائشگاہ پر چھاپے مارے ہیں اور ایک مشکوک شخص کو وہاں سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

ملزم ظہور احمد و ان کے ساتھی کے دیگر ساتھیوں کے خلاف تعزیرات مقدمہ نمبر 365- 354- 397 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

دوسری جانب مغوی آسمہ جتک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے ۔

جس میں وہ کسی ایک شخص کے ساتھ نظر آرہے ہیں اور دونوں کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنی مرضی سے ایک دوسرے کے ساتھ گئے ہیں۔

ویڈیو میں خاتون کے چہرے پر خوف کے واضع آثارنظر آرہی ہیں اور دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کوئی اسکرپٹ پڑھ کر بول رہی ہیں ۔

ویدیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پرطرح طرح تبصرے و تجزیوں کاسلسلہ جاری ہے ۔

بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ باڈی لینگویج سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ویڈیو ذہنی و جسمانی تشدد کے بعدزبردستی بنائی گئی ہے۔

تاہم اب تک ویڈیو کی جعلی یا اصلی ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔جبکہ دوسری جانب فیملی نے بھی اس پر ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

Share This Article