بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار اور خضدا رمیں سیاہ کاری اور روڈ حادثے میں خاتون وبچی سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
ڈیرہ اللہ یار کے قریب مبینہ کاروکاری کے الزام میں شوہر نے اپنی بیوی اور قریبی رشتہ دار نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود محبت شاخ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزم عطا اللہ نے اپنی بیوی زینت اور قریبی رشتہ دار نوجوان ہدایت اللہ ولد غلام علی کو پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے پہنچ کر جائے وقوع سے لاشیں اپنی تحویل میں لیکر ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچائیںجہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی گئیں۔
تاہم دہرے قتل کا مقدمہ درج نہ ہوسکا تھا۔
دوسری جانب خضدا ر میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار باپ اور 5 سالہ بیٹی ہلاک ہوگئے۔
ڈھل رحمت کے رہائشی بھٹے خان درمازئی اپنے 5 سالہ بچی کے ساتھ موٹرسائیکل پہ گھر جارہے تھے کہ اچانک پیچھے سے تیز رفتار ٹو ڈی کار گاڈی نے انکو کچل دیا۔
بھٹے خان درمازئی اپنے 5 سالہ بچی کے ساتھ موقع پر ہلاک ہوگئے۔
گاڑی مالکان گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔