کوئٹہ: سنجدی کی کوئلہ کان سے 4 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب سنجدی کے علاقے میں ایک کوئلے کی کان میں حادثے کے باعث پھنسے ہوئے 12کان کنوں میں 4 کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجدی کان میں پھنسے کان کنوں کو نکالنے کے لیے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی ریسکیو ٹیمیں رات بھر مصروف عمل رہی ہیں۔

سنجدی کوئلہ کان سے ابتک 4 کان کنوں سے لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے، جہانزیب خان نے کہا کہ ہم کان کنوں کو بحفاظت نکالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

گذشتہ روز چیف انسپکٹر مائنز بلوچستان عبدالغنی بلوچ کا کہنا تھا کہ سنجدی میں یہ 12کان کن چار ہزار فٹ گہرائی میں کام کر رہے تھے۔ دھماکے کی وجہ سے کان کا راستہ مکمل بند ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور کان میں پھنسے ہوئے کان کنوں کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہے۔

اس سلسلے میں حکومتِ بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کہا تھا کہ حادثہ کان میں گیس بھر جانے کی وجہ سے پیش آیا۔

Share This Article