دزاپ و نیمروز میں غیرقانونی طریقے سے خریدہ گیا اربوں مالیت کا ایندھن ضبط

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

دزاپ : مانیٹرنگ ڈسک

ایران میں بلوچستان و سیستان کے فرماندہ انتظامی کے جانشین نے صوبے میں اربوں مالیت کے غیرقانونی طریقے سے خریدے گئے ایندھن کی برآمدگی کا دعوی کیا ہے۔

پولیس انفارمیشن سینٹر کے مطابق سرھنگ علیرضا دلیری نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ اسمگل شدہ مال اور ایندھن ‘‘ کے خلاف کارروائی کے تحت پولیس اہلکاروں نے دزاپ اور نیمروز کے اضلاع میں دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران اربوں مالیت کا اسمگل شدہ ایندھن برآمد کیا۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس نے دو ٹرکوں کا معائنہ کرتے ہوئے 58,345 لیٹر اسمگل شدہ ایندھن برآمد کیا، جس کی تخمینی مالیت 29 ارب ریال ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ دو ٹرک ضبط کیے گئے اور چار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے عدلیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ قومی وسائل کے تحفظ کے لیے اسمگلنگ کے خلاف پولیس کی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article