بلوچستان کے ساحلی شہر وسی پیک مرکزگوادر سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لے کرجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
جبکہ نوشکی سے اطلاعات ہیں کہ جبری گمشدگی کے شکار ماسٹر فرید بادینی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔
ساحلی شہر گوادر سے فورسز نے حمل بلوچ نامی ایک نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
مذکورہ نوجوان دشت کا رہائشی ہے جنہیں گذشتہ شب گوادر سے حراست میں لیا گیا ہے۔
دوسری جانب نوشکی سے اطلاعات ہیں کہ جبری گمشدگی کے شکار ماسٹر فرید بادینی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔
انکی بازیابی کی تصدیق علاقائی ذرائع نے کردی ہے۔
ماسٹر فرید بادینی کو گذشتہ سال 13 اکتوبر 2024 کو انکے گھر کلی بدل کاریز سے پاکستانی فورسز نے حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھے۔
ماسٹر فرید بادینی کے لواحقین کی جانب سے انکی بازیابی کے لئے پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے تھیں، تاہم وہ آج بازیاب ہوکر اپنے گھر نوشکی پہنچ چکے ہیں۔