آواران کے علاقے پیراندر زرانکولی میں پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افرادکے حملے سے 5فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ رات آواران کے علاقے پیرنادر زرنکولی فائرنگ سے گھونج اٹھا۔
مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ آج بروزپیر کو 5سیکورٹی اہلکاروں کی لاشوں کو آواران کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ۔
اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فوج پر حملے کے بعد فورسز نے جوابی کارروائی کرکے آبادیوں کی سمت میں راکٹ لانچر فائر کئے اورمسلسل فائرنگ بھی کی ۔جس کی وجہ سے آبادیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کی کوئی نقصان کی اطلاع ابھی تک موصول نہیں ہوا۔