وکلاپر تشدد وپی ٹی ایم پر پابند ی کیخلاف بلوچستان بار کونسل کا عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان

0
25

بلوچستان بار کونسل نے وکلاپر تشدد اورپی ٹی ایم پر پابند ی کیخلاف آج عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں اسلام آباد کے وکلاءپر پولیس کی جانب سے تشدد اور اس کے خلاف انسداد دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنے لاہور ایوان عدل میں پولیس کی جانب سے فائرنگ شیلنگ اورپشتون تحفظ موومنٹ کے جمہوری جدوجہد سے خائف حکومت کی جانب سے پی ٹی ایم پر پابندی ملک میں نام نہاد آئینی ترامیم کے آڑ میں سیاسی کارکنوں منتخب نمائندوں کے خلاف پولیس کی جانب سے گرفتاریوں کے خلاف بلوچستان بار کونسل نے آج 7 اکتوبر بروز سوموار کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here