گوادر: کوسٹ گارڈ نے بلوچستان ایران سمندری حدود میں لائنیں کھینچ دیں

0
33

پاکستان کوسٹ گارڈنے بحر ہ بلوچ میں بلوچستان اور ایران کی سمندری حدود میں لائنیں کھینچ دی ہیں۔

ضلع گوادر میں ایران و بلوچستان کی سمندری حدود کنٹانی ہور پر نشانات لگا کر اسے بند کردیا گیا ہے۔

کنٹانی ہور بلوچستان اور ایران کا سمندری حدود ہے اس سلسلے میں کنٹانی ہور میں ایرانی تیل سے وابستہ لوگوں نے بتایا کہ پاکستان کوسٹ گارڑ نے کنٹانی ہور پر نوکیلی خاردار تاریں بچھائی ہیں جہاں سے کوئی بھی اسپیڈبوٹ بلوچستان کے حدود میں داخل نہیں ہوسکتا۔

انکے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ پہلے ہر سپیڈ بوٹ مالکان سے پیسے لیکر انہیں ایرانی تیل لانے کی اجازت دیتا تھا اور ابھی خاردارتاریں بچھائی گئی ہیں جس سے انھیں روزگار کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان ایران سرحد پر واقع ضلع گوادر کا سمندری حدود کنٹانی ہور مکران کے کاروباری لوگوں کا سمندری تجارتی مرکز ہے جہاں سے ضلع گوادر سمیت مکران بھر کے لیئے اشیائے خوردونوش سمیت ایرانی تیل بھی بڑی مقدار میں درآمد کی جاتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here