خاران میں معدنیات لیجانے والے ٹرالرز پر حملہ،کوہلو میں بارودی سرنگ دھماکا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں خاران کے علاقے کنری کراس پر نامعلو م مسلح افراد نے کرومائیٹ لیجانے والے ٹرالرز پر حملہ کیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ حملے سے قبل ایک ٹرالر ڈرائیور جس کا نام عبد الخالق ولد شاہ کرم ہے کو مسلح افراد نے ٹرالر سے اتارا اوراس کے بعد ٹرالر پر شدید فائرنگ کی۔

فائرنگ سے ٹرالر کو شدید نقصان پہنچا۔

معدنیات لیجانے والی یہ ٹرالر قیمتی پتھر کراچی کی طرف لیجارہے تھے جن کو خاران کے مقام پر حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

جبکہ اِس حملے میں کوئی جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ہے۔

دوسری جانب کوہلو کے علاقے چمالنگ میں کوئلہ سے لوڈ گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی جس سے گاڑی جزوی تباہ ہو گیا۔

تاہم ٹرک ڈرائیور دھماکے میں محفوظ رہا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment