کوئٹہ : فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ وکلا بازیاب ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں گزشتہ دنوں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے وکلاء بازیاب ہو گئے ہیں۔

ایڈووکیٹ فدا احمد دشتی اور صلاح الدین مینگل کو فورسز نے کوئٹہ کے مختلف مقامات سے گزشتہ دنوں حراست میں لیکر جبری لاپتہ تھا، دونوں وکلا بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔

یاد رہے کہ دونوں کی جبری گمشدگی کے خلاف وکلا کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی تھی اور کہا تھا کہ اگر 48 گھنٹوں میں ہمارے ساتھی بازیاب نہ ہوئے تو سخت احتجاج کریں گے۔

Share This Article
Leave a Comment