کوئٹہ سے ایک وکیل پاکستانی فورسز ہاتھوں  جبراً لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے ایک وکیل کوحراست کے بعد  جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

جبری لاپتہ کئے گئے وکیل کی شناخت ایڈووکیٹ فدا احمد دشتی ولداحمد جان دشتی کے نام سے ہوگئی ہے۔

سنگر نیوز ڈیسک کوموصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایڈووکیٹ فدا احمد دشتی کوکائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )اور دیگر نامعلوم نقاپ پوش مسلح افراد نے گذشتہ شب 12 ستمبر 2024 کو کوئٹہ کے علاقے اے ون سٹی میں ان گھر سے جبری طورپر لاپتہ کر دیاہے۔

واضع رہے کہ گذشتہ دنوں ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے علاقے چھب سے فورسز نے 3 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کی شناخت اکرم ولد نصیر احمد ، عبدلمالک ولد راشد علی اور صلاح الدین ولد شیر محمدکے ناموں سے ہوگئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment