بلوچ یکجہتی کمیٹی اور وی بی ایم پی کے رہنما اور سرگرم ایوارڈ یافتہ انسانی حقوق کارکن سمی دین بلوچ نے ریاست پاکستانی کی جانب سے بیرون ملک سفر سے روکنے پر سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے۔
سمّی دین بلوچ نے سوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انہیں سفر کرنے سے روکنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آج صبح ہم نے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کیا ہے جو کل کراچی ایئرپورٹ پر میرے ساتھ جو کچھ کیا گیا اور میرے نقل و حرکت پر جس طریقے سے پابندی لگائی گئی ہے محکمہ داخلہ اور بلوچستان حکومت کی جانب سے میرا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کے احکامات کے حوالے سے درخواست جمع کرائی، جس سے مجھے سفر کرنے سے روکا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ عدالت میں سماعت کل صبح مقرر کی کئی ہے۔
انکا مزید کہنا تھاہم نے ہر بار ریاستی جبر کے خلاف قانونی جنگ لڑی ہے البتہ اسکے باوجود ہمارے ساتھ کھبی بھی انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے ہیں جس سے ہمارا مکمل اعتماد بحال ہوسکے لیکن بطور ایک شہری ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا رخ کیا ہے اور اس بار بھی ہم اس معاملے میں قانونی جنگ لڑیں گے۔