نوشکی میں معدنیات لیجانے والی ٹرکوں پر حملہ، ایک ٹرک نذرآتش

0
31

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں مسلح افرادنے معدنیات لیجانے والی ٹرکوں پر حملہ کرکے ایک ٹرک کونذرآتش کردیا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہناہے کہ نوشکی کے علاقہ سرمل کلی گورگیج جدید کے قریب قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے سنگ مرمر لیجانے والی ٹرکوں پر فائرنگ کردی اور ایک ٹرک کو نذر آتش کردیا۔

جبکہ دوسرے ٹرک کی ٹائر گولی مار کر برسٹ کردئیے گئے۔

واقعے کے بعد لیویز فورس جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہوگئے۔

واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی تاحال کسی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول کی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here