ضلع گوادر سے رکن بلوچستان اسمبلی اور جماعت اسلامی وحق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی کرنل کو میں یہ اجازت نہیں دوں گا کہ وہ گوادر کی نمائندگی کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ضلع گوادرکا ایم پی اے ہوں، اور فیصلہ بھی میں کروں گا۔
مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا کہنا تھا کہ گوادر میں بجلی کی بندش کے کیخلاف گوسٹل ہائی پر غیر معینہ مدد کیلئے دھرنا دیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کی حکومت گوادر کے مسائل پر سنجیدہ نہیں ہے۔
انہوںنے کہا کہ بلوچستان اسمبلی سے بائیکاٹ کا اعلان کروں گا۔