تربت، ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 9 افراد جبراً لاپتہ،تمپ میں نوجوان قتل

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرزکی شہر تربت اور ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی فورسز نے 9 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔جبکہ تمپ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔

تربت میں آپسر سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ سپا ولد مولا بخش کو گزشتہ رات جبری گمشدگی کے شکار بناکر لاپتہ کردیا گیا۔

واقعہ 20 اپریل 2025 کو رات 9 بجے پیش آیا۔ اہل علاقہ اور عینی شاہدین کے مطابق سپا کو ان کے گھر کے قریب سے جبراً گاڑی میں ڈال نامعلوم مقام لے گئے ہیں۔

مذکورہ نوجوان پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور ہیں۔ ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ انہیں ملٹری انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے اغواء کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے سپا کی کوئی خبر نہیں کہاں اور کس حال میں ہیں۔

اہل خانہ نے سپا کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے، یوں لاپتہ کرنا نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ڈیرہ بگٹی سے آمد اطلاع کے مطابق سی ٹی ڈی نے گندم اور چنا کے کاروبار کرنے والے کئی تاجروں کو گرفتار کر لیا ۔

مقامی افراد کے مطابق ان سے بھاری رقم بطور تاوان مانگی۔ جو لوگ یہ رقم ادا کرنے کے قابل تھے، انہیں رہا کر دیا گیا، لیکن جو غریب اس رقم کا انتظام نہ کر سکے، وہ جبری گمشدگی کا شکار ہو گئے۔

جن کی شناخت گل محمد ولد جمعہ بگٹی، گوڑو ولد بخت علی بگٹی، مرید ولد خدا بخش بگٹی، علی خان ولد عمر بخش بگٹی، گولا ولد لالہان بگٹی، مہندرا بگٹی (مقامی ہندو تاجر)، بھلا بگٹی اور جاوید ولد عرض محمد بگٹی کے ناموں سے ہوئے ۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تمپ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نبیل احمد ولد بابت سکنہ تمپ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

Share This Article