مچھ میں گیس پائپ لائن سیلاب میں بہہ گئی، فراہمی معطل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مچھ میں بارش وسیلاب سے گیس کی پائپ لائن بہہ گئی جس کے بعد کوئٹہ سمیت کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق مچھ میں 18 انچ گیس پائپ لائن سیلاب سے متاثر ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق گیس پائپ لائن متاثر ہونے سے کوئٹہ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت سمیت مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment