خاران و ایرانی بلوچستان میں فائرنگ ،ڈیرہ اللہ یار میں روڈ حادثہ ، 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

خاران و ایرانی بلوچستان میں فائرنگ اور ڈیرہ اللہ یار میں روڈ حادثے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

خاران شہر کلان میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے خاران شہر کلان میں فائرنگ کرکے غلام حسین ولد شاہ دوست قوم ملازئی ساکن کلی کشمیر خاران کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

قتل کی وجہ ذاتی دشمنی بتائی جارہی ہے۔

پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

دوسری جانب ایرانی بلوچستان میں کیچ کے رہائشی شخص کوقتل کردیا گیا۔

ایران سے آمدہ اطلاع کے مطابق ایرانی بلوچستان کے علاقہ دشتیاری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جس کی شناخت اختر ولد محمد سکنہ گومازی تحصیل تمپ کے نام سے کی گئی ہے۔

دریں اثنا ڈیرہ اللہ یار میںدولت پور قومی شاہراہِ پر وین اور کار میں ٹکر نتیجے میں جعفرآباد کا رہائشی محمد قاسم رند موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ وین میں سوار 11 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور زخمیوں کو قریبی اسپتال رورل ہیلتھ سینٹر دولت پور منتقل کردیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment