بلوچ وائس فار جسٹس کی جاری پریس ریلیز بیان میں کہا گیا ہے کہ خضدار سے جبری لاپتہ سعد اللہ بلوچ کی جبری گمشدگی کو 15 سال کا طویل عرصہ مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ان کی بازیابی کے لئے 25 اگست کو رات 8 بجے سے 12 بجے تک مہم چلائی جائے گی۔
سعد اللہ بلوچ کو 25 اگست 2009 کو خضدار سے جبری لاپتہ کیا گیا اور وہ تاحال لاپتہ ہے۔
بیان میں تمام سیاسی و سماجی کارکنوں، صحافیوں، وکلاء، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی گئی ہےکہ وہ اس مہم میں حصہ لے کر سعد اللہ بلوچ کی بازیابی کے لئے آواز اٹھائیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔