بلوچستان: جولائی سے اب تک بارشوں سے 21 افراد ہلاک ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں جولائی سے اب تک شدید بارشوں کے نتیجے میں پیش آنے والے واقعات میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو چکے ہیں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بلوچستان میں یکم جولائی سے اب تک بارشوں کے 2 اسپیل کے دوران پیش آنے والے حادثات و واقعات میں 21 افرادہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔

بارشوں اور سیلابی ریلوں کے دوران 579 گھروں کو نقصان پہنچا، سیلابی ریلوں سے147 گھر مکمل تباہ ہو گئے جبکہ 432 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

بیان میں کہا گیا کہ بارشوں سے 4 ہزار 53 افراد متاثر جبکہ ایک ہیلتھ کیئر یونٹ کو نقصان پہنچا، بارشوں سے 102 ایکڑ پر محیط فصلیں اور 31 کلومیٹر طویل سڑکیں متاثر ہوئیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق طوفانی بارشوں سے 7 پلوں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 131 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

Share This Article
Leave a Comment