بلوچستان کے علاقے چاغی میں زائرین کی بس کو حادثہ پیش آنے سے ایک خاتون ہلاک جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔
بلوچستان ایران شاہراہ پدگ کے مقام پر تیزی رفتار کے باعث بس کو حادثہ پیش آیا۔
حادثے میں ایک خاتون ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔
چاغی انتظامیہ کے مطابق ایران سے آنے والے زائرین کی بس کو پدگ کے مقام پر تیز رفتاری کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ بس میں سوار ایک خاتون ہلاک اور 8 دیگر زائرین شدید زخمی ہوگئے۔
چاغی انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کو فوری طور پر نوشکی کے قریبی ہسپتال منتقل کرکے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔
دوسری جانب نصیرآباد سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود جمعہ خان عمرانی پولیس پوسٹ کو ایک بزرگ شخص کی نعش ملی ہے۔
لاش کو شناخت کے لئے ٹیچنگ سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔