ضلع کیچ/ آواران: 7 فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

0
850

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ اور ضلع آواران میں 7 پاکستانی فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے روز شام چھ بجے سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں عطا محمد بازار میں قائم فوجی کیمپ اور انکے چوکیوں پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا اس حملے میں چھ فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا ہے کہ ضلع کیچ کے علاقے دشت میں سرمچاروں نے نوکیں راہ میں فوجی چوکی پر حملہ کرکے ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا ہے اس حملے کی ویڈیو جلد میڈیا میں جاری کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here