بنگلہ دیش میں احتجاج دوبارہ شروع، شیخ حسینہ سے استعفیٰ و عوام سے سول نافرمانی کا مطالبہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سمیت کئی دیگر علاقوں میں ہزاروں مظاہرین جمعے کو سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے استعفے اور گزشتہ ماہ 200 سے زیادہ افراد کی ہلاکت پر انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

جبکہ بنگلہ دیش کے طلبہ رہنماؤں نے اپنے ہم وطنوں سے ملک گیر تحریک سول نافرمانی شروع کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔

قبل ازیں شیخ مجیب الرحمان کی طرف سے سن 1971 میں پاکستان سے آزادی سے پہلے ایسی ایک تحریک کا آغاز کیا گیا تھا۔

اطلاعات ہیں کہ ڈھاکہ میں جمعے کو ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آ گئے جب کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آںسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں چلائیں جب کہ بعض مقامات پر اسٹن گرینیڈ بھی پھینکے۔ جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جھڑپوں کے دوران 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ بنگلہ دیش کے مقامی اخبار دی ڈیلی اسٹار نے رپورٹ کیا ہے کہ کھلنا شہر کے نواح میں مظاہرین کے حملوں کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹبل بھی ہلاک ہوا ہے جس کے قتل کے الزام میں 1200 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہابیگنج ضلع میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران ایک شخص ہلاک اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔

ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ہفتے اور اتوار کو بھی مظاہروں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment