مستونگ میں  معدنیات کے ٹرکوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

0
40

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام نے میڈیاکو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں مستونگ میں  معدنیات لیجانے والی ٹرکوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے مستونگ کے علاقے کڈکوچہ میں کوئٹہ کو کراچی سے ملانے والی شاہراہ پر قدرتی معدنیات لیجانے والی ٹرکوں کو حملے میں نقصان پہنچایا۔

انہوںنے کہا کہ منگل کی شام چھ بجے کے قریب بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کڈکوچہ مستونگ سے معدنیات لیجانے والی ٹرکوں کو نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا اور جنگی حکمت عملی کے تحت با آسانی وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان قدرتی معدنیات سے مالا مال مقبوضہ ملک ہے جہاں پاکستان اپنے معاشی نظام کو سہارا دینے کے لئے لوٹ مار کررہے ہیں لیکن بلوچستان کے باشعور فرزند پاکستان کو قطعی یہ اجازت نہیں دینگے کہ وہ بلوچ قوم کی ملکیت کو لوٹ کر پنجاب کو خوشحال بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بارہا اپنے بیانات میں واضح کرچکے ہیں کہ ریاست پاکستان کے ہمنوا ہمارے قومی دشمن یں اور ہم ان سے وہی سلوک کریں گے جو قابض دشمن کے ساتھ کیا جا رہاہے۔

انہوںنے کہا کہ ہم تمام ٹرک مالکان، ٹھیکیدار حضرات کو متنبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان میں ریاستی منصوبوں اور معدنیات کی لوٹ مار سے گریز کریں ورنہ وہ اپنے جان و مال کے زمہ دار خود ہونگے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور مستقبل میں شدت کے ساتھ حملہ کرنے کا نہ صرف اعادہ کرتی ہے بلکہ مکمل طاقت بھی رکھتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here