ضلع کیچ : شہرک میں معدنیات لے جانے والی ٹریلروں پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شہرک میں سی پیک روڈ پربلوچ قومی معدنیات لے جانے والی ٹریلروں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ ہفتہ کی رات بارہ بجے کے قریب مسلح افراد نے شہرک میں سی پیک روڈ کو بلاک کرکے قومی معدنیات لے جانی والی دو ٹریلروں میں سے ایک کو نذر آتش کرکے تباہ کیا جبکہ دوسری ٹریلر کاٹائرز فائرنگ کرکے ناکارہ کردیئے ۔

ٹریلر کو آگ لگنےکے بعد سی پیک روڈ آمدو رفت کیلئے مکمل بند ہوگیا ۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ البتہ آزادی پسند مسلح تنظیمیں ماضی میں بلوچ وسائل کی لوٹ کھسوٹ میں ملوث ٹرانسپوٹرز و کمپنیوں کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment